بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ راج
ناتھ سنگھ نے انہیں اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا وزیر اعلی کے
عہدے کا امیدوار بنائے جانے کے سوال کا آج سیدھا جواب نہیں دیا۔ نامہ نگاروں کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں اتر
پردیش اسمبلی
انتخابات میں پارٹی کا وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار بنایا جا رہا ہے انہوں
نے فوراََ کہا، "کیا آپ مجھ سے ناراض ہیں۔ "یہ کہے جانے پر کہ آپ ریاست میں پارٹی کے قدآور لیڈر ہیں، اس لئے پارٹی آپ
کو وہاں بھیجنا چاہتی ہے، مسٹر سنگھ نے کہا،" میں آپ کو ناراض نہیں کروں
گا